دہشتگردی میں بھارت ملوث، ثبوت دنیا کے سامنے رکھ چکے: ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی میں بھارت ملوث، ثبوت دنیا کے سامنے رکھ چکے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے انٹرویو میں کہا کہ بھارت افغان سر زمین کو استعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے، بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں، وہ سی پیک پر کام کرنے والی چینی افرادی قوت اور مقامی لیبر کو نشانہ بناتا ہے، مگر ان خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، پاکستان نے سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے خاص طور پر دو ڈویژن فورس تشکیل دی ہے، اس کے علاوہ آٹھ نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں۔

 ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا بھارتی سی پیک کی ٹائم لائن مکمل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کرچکے، وہ سمجھتے ہیں رکاوٹیں ڈالنے سے منصوبہ رک جائے گا، بھارت سی پیک کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتا، اس کا مطلب واضح ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے چینی پارٹنرز سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے انتظامات سے مکمل مطمئن ہیں، سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے، انشاءاللہ سی پیک ہر روز پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا۔

 میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا کہ بھارت افغان سر زمین کو استعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے، افغان قیادت سے اس مسئلے پر بات کرتے رہتے ہیں، افغان حکومت کو درپیش مسائل کو تسلیم کرتے ہیں۔