وزیراعظم کی پشاور آمد، عمران خان مختلف اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے

Published On 16 December,2020 09:51 am

پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعظم ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے، عمران خان مختلف اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

 صوبائی معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اپ لفٹ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے، اپ لفٹ منصوبے کے تحت آئی سی سی معیار کا گراؤنڈ تعمیر کیا جائیگا، وزیراعظم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے تحت ہائی رائزفلیٹس سکیم کا بھی افتتاح کریںگے۔

کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم صوبائی کابینہ سے ملاقات بھی کریں گے، کامیاب جوان پروگرام سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ بھی دی جائیگی۔

 

Advertisement