اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی رہی ہے، نومبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ماشااللہ، کورونا وبا کے باوجود ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ نومبر میں کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ سال اس عرصے میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔
MashaAllah despite Covid 19 great news on economy - remarkable turnaround. Current account surplus again in Nov: $447 mn. For fiscal year so far, surplus is $1.6 bn as opposed to deficit of $1.7bn same period last yr. SBP s FX reserves have risen to about $13 bn, highest in 3 yrs
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 22, 2020
عمران خان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔