کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 45 اموات، 2432 نئے مریض رجسٹرڈ

کورونا منہ زور: 24 گھنٹے کے دوران 45 اموات، 2432 نئے مریض رجسٹرڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 48 ہزار 488، سندھ میں 2 لاکھ 33 ہزار 396، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 996، بلوچستان میں 18 ہزار 537، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 888 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 583 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 73 لاکھ 26 ہزار 431 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 422 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 72 ہزار 99 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 334 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 45 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 908 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 387، سندھ میں 3 ہزار 769، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 773، اسلام آباد میں 450، بلوچستان میں 190، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 238 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔