پی ڈی ایم کا احتجاج دم توڑ چکا، اپوزیشن کے پاس سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا: عثمان بزدار

پی ڈی ایم کا احتجاج دم توڑ چکا، اپوزیشن کے پاس سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا: عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر تک نہیں چلتی۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اِن عناصر نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں۔