صدر ڈاکٹر عارف علوی سے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کے نام سے بنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ کو عارف علوی کی طرف سے ری ٹویٹ کیا گیا۔

ٹویٹ میں بتایا گیا کہ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اہم ملاقات کی ہے۔

ترجمان ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی، ملکی اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔