کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا، وزیراعلی سندھ نے مزارقائد تک واک کی قیادت کی۔
یوم یکجہتی کشمیر پر شہر قائد میں بھی تقریبات، وزیراعلی سندھ نے پیپلزسیکریٹریٹ چورنگی سے واک کی قیادت کی جو مزار قائد پر اختتام پذیر ہوئی۔ صوبائی وزرا، سرکاری افسران، اسکول کے طلبہ اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
ادھر بلدیہ عظمی کراچی کے تحت فریئرہال میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں سٹی وارڈنز کی خصوصی پریڈ بھی ہوئی۔ وزیربلدیات سندھ ناصرشاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شرکت کی۔ ناصر شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری خاموش ہے۔ ادھر ضلع جنوبی کلفٹن تین تلوار پر کمشنر کراچی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔