کورونا نے مزید 62 افراد کی جان لے لی، 24 گھنٹے کے دوران 1072 نئے مریض

کورونا نے مزید 62 افراد کی جان لے لی، 24 گھنٹے کے دوران 1072 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 757، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 758، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 786، بلوچستان میں 18 ہزار 891، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 920، اسلام آباد میں 42 ہزار 188 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 291 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 82 لاکھ 88 ہزار 91 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 713 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 14 ہزار 951 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 744 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 62 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 128 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 948، سندھ میں 4 ہزار 157، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 970، اسلام آباد میں 481، بلوچستان میں 197، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 273 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔