کورونا مزید 47 افراد کی زندگیاں نگل گیا، 24 گھنٹے کے دوران 958 نئے مریض

کورونا مزید 47 افراد کی زندگیاں نگل گیا، 24 گھنٹے کے دوران 958 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 958 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 64 ہزار 696، سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 16، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 885، بلوچستان میں 18 ہزار 946 گلگت بلتستان میں 4 ہزار 941، اسلام آباد میں 42 ہزار 808 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 532 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 84 لاکھ 98 ہزار 22 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 905 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 27 ہزار 61 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 648 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 380 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 84، سندھ میں 4 ہزار 226، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار، اسلام آباد میں 486، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 283 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔