اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 50 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 708 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 196 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار 891، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 741، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 282، بلوچستان میں 19 ہزار 4، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954، اسلام آباد میں 43 ہزار 753 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 955 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 90 ہزار 986 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 453 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 38 ہزار 207 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 632 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 50 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 708 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 269، سندھ میں 4 ہزار 301، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 50، اسلام آباد میں 494، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 293 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔