نوشہرہ ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی امیدوار کو درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت

Published On 24 February,2021 03:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پی کے 63 نوشہرہ ضمنی انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کے امیدوار کو درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔

الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن مخالف امیدواروں کو فریق بنایا ہے ان کے ایڈریس بھی دیں، حوالہ بھی دیں کہ کس قانون کے تحت درخواست دائر کی ہے۔

تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ کل تک درخواست میں ترمیم کر دینگے، کمیشن ریٹرننگ افسر اور مخالف امیدوار کو نوٹس جاری کرے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔
 

Advertisement