کورونا مزید 64 افراد کی زندگیاں نگل گیا، 24 گھنٹے کے دوران 1361 نئے مریض

کورونا مزید 64 افراد کی زندگیاں نگل گیا، 24 گھنٹے کے دوران 1361 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 361 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 69 ہزار 474، سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 89، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 490، بلوچستان میں 19 ہزار 10، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 955، اسلام آباد میں 43 ہزار 901 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 22 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 88 لاکھ 31 ہزار 892 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 906 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 39 ہزار 888 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 590 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 64 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 772 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 308، سندھ میں 4 ہزار 315، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 58، اسلام آباد میں 494، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 296 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔