ڈسکہ الیکشن:وزیراعلیٰ نےالیکشن کمیشن کی ہدایت پراہم افسروں کوعہدے سے ہٹادیا

ڈسکہ الیکشن:وزیراعلیٰ نےالیکشن کمیشن کی ہدایت پراہم افسروں کوعہدے سے ہٹادیا

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے کمشنر گوجرانوالہ گلزار حسین شاہ، آر پی او گوجرانوالہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں عملدرآمد شروع کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذیشان جاوید اور ڈی پی او سیالکوٹ کو او ایس ڈی بنانے کا حکم دیدیا ہے۔