کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 52 افراد جاں بحق، 1579 نئے مریض

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 52 افراد جاں بحق، 1579 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 579 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار 51، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار 258، بلوچستان میں 19 ہزار 97، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957، اسلام آباد میں 45 ہزار 78 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 409 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 91 لاکھ 35 ہزار 393 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 998 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 56 ہزار 769 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 551 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 52 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 128 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 510، سندھ میں 4 ہزار 405، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 99، اسلام آباد میں 504، بلوچستان میں 200، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 308 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔