اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم نے مشاورت کیلئے حکومتی و اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلالیا

Published On 05 March,2021 11:50 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کل قومی اسمبلی اجلاس میں اعتماد کے ووٹ لینے کے لئے مشاورت کیلئے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج بلالیا، سینیٹ الیکشن کے بعد کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر سوا بارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ صدر عارف علوی نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔ صدر نے قومی اسمبلی کا یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت وزیراعظم کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے بلایا ہے۔

ادھر پارلیمانی پارٹی پالیسی کے فیصلے کی روشنی میں اعتماد کا ووٹ نہ دینے والوں کے خلاف نا اہلی کی کارروائی ہوگی، غیر حاضر اراکین کے خلاف انحراف کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے، تحریک انصاف اور اتحادیوں کو اسلام آباد میں رکنے کی ہدایت کر دی گئی۔
 

Advertisement