نجی سکولز نے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مستردکر دیا

نجی سکولز نے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مستردکر دیا

 میڈیا رپورٹ کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات نے تعلیم کا پہیہ جام کر دیا ، تعلیمی ادا روں کی بندش کسی صورت قبول نہیں ، حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہے گا ،رکاو ٹ ڈا لی گئی تو پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے ہمراہ پی ڈی ایم میں شامل ہو جائیں گے ۔

دریں اثنا آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی نجی تعلیمی اداروں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔