لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ پی ٹی آئی نے ڈپٹی چئیرمین کے لیے مسلم لیگ (ن) ہی کے سینیٹر کو نامزد کر دیا ہے۔
مریم نواز شریف نے تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سیاسی پارٹی کی کیا سیاسی حیثیت ہوگی جو اپنی جماعت کے رکن کو چیئرمین سینیٹ نامزد نہ کر سکے۔
اس جماعت کی کیا سیاسی حیثیت یا عزت ہو گی جو سینٹ میں اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود اپنی جماعت کے رکن کو چئیرمین کے لیے نامزد نا کر سکے اور اسکے لیے اسکو اسٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے اور جس نے ڈپٹی چئیرمین کے لیے ن لیگ ہی کے سینٹر کو نامزد کر دیا !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 11, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کیلئے اس کو سٹیبلشمنٹ کے آگے ناک رگڑنی پڑے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مسلم لیگ (ن) ان کے ہوش وحواس پر اتنی سوار ہے کہ امیدوار بھی ہمارا کھڑا کر دیا۔