کورونا نے مزید 30 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 3 ہزار 301 نئے مریض

کورونا نے مزید 30 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 3 ہزار 301 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 301 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 2 ہزار 743، سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 664، خیبر پختونخوا میں 81 ہزار 204، بلوچستان میں 19 ہزار 374، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 975، اسلام آباد میں 53 ہزار 136 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 946 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 98 لاکھ 95 ہزار 515 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 282 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 86 ہزار 228 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 564 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 30 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 965 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 48، سندھ میں 4 ہزار 482، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 238، اسلام آباد میں 552، بلوچستان میں 203، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 339 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔