جتنا انتقام ہونا تھا ہو چکا، جتنا برداشت کرنا تھا کرلیا، اب مقابلہ ہو گا: مریم نواز

جتنا انتقام ہونا تھا ہو چکا، جتنا برداشت کرنا تھا کرلیا، اب مقابلہ ہو گا: مریم نواز

نون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں، جتنا برداشت کرنا تھا، کرلیا۔ اب عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے، اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، نیب کوموقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ: مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور، گرفتاری سے روک دیا

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے اختلاف نہیں، سیاست میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی اپنی سٹریٹیجی ہے، ہماری اپنی ہے،کچھ کامن گولز ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں۔ بلاول سے میرا ایک اچھا تعلق ہے، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور انھیں نبھانا جانتی ہوں۔