کوٹلی: کار گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک

کوٹلی: کار گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک

کوٹلی آزاد کشمیر میں افسوس ناک حادثہ، کار سوار نکیال سے کوٹلی شہر کی جانب عازم سفر تھے کہ کار گہری کھائی میں جا گری۔ کھائی کی گہرائی 500 فٹ سے بھی زائد بتائی گئی ہے۔ کار حادثے کے بعد شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، ریسکیو اہلکاروں نے باڈی کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔