گوجر خان: تیز رفتار جیپ کی گاڑی کو ٹکر، دو بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

گوجر خان: تیز رفتار جیپ کی گاڑی کو ٹکر، دو بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

گوجر خان جی ٹی روڈ گلیانہ موڑ کے قریب تیز رفتار لگژری جیپ نے پیچھے سے ٹیکسی کار کو ٹکر دے ماری، حادثے میں دو بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق 5 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جیپ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔