ڈسکہ الیکشن جیتنے کے بعد نظریں این اے 249 پر، مریم کراچی جانے کیلئے تیار

ڈسکہ الیکشن جیتنے کے بعد نظریں این اے 249 پر، مریم کراچی جانے کیلئے تیار

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 3 روزہ دورے پر کراچی جائیں گی۔ مریم ریلی کی صورت میں ائیرپورٹ سے کراچی شہر پہنچیں گی۔ وہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے کارنر میٹنگز سے بھی خطاب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سے علیحدگی کے بعد مریم نواز کا سندھ میں یہ پہلا پاور شو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے 24 اپریل کو کراچی جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کے استقبال کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینا شروع کر دیں۔ مریم نواز کراچی میں تاجروں اور دیگر اہم افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔