کراچی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، ڈبل سواری پر پابندی

Published On 21 April,2021 09:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد کراچی کے ضلع وسطی اور ضلع کیماڑی کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

تفصیل کے مطابق عالمی وبا کورونا کیسز میں اضافے کی صورتحال دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی کے مصروف ترین ضلع وسطی کے تین جبکہ گلبرگ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 21 اپریل سے پانچ مئی تک رہے گا۔ ان علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھل سکیں گی تاہم دیگر کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل وحرکت پر سے گریز کریں۔
 

Advertisement