تازہ ترین
  • بریکنگ :- ترجمان دفترخارجہ کی صحافیوں سےغیررسمی گفتگو
  • بریکنگ :- اوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل کااجلاس 19دسمبرکواسلام آبادمیں ہوگا،ترجمان
  • بریکنگ :- اسلامی ممالک کےوزرائےخارجہ کوشرکت کی دعوت دی گئی، ترجمان
  • بریکنگ :- اجلاس میں سلامتی کونسل کےمستقل ارکان کوشرکت کی دعوت،ترجمان
  • بریکنگ :- یورپی یونین،اقوام متحدہ اوراس کی امدادی ایجنسیوں کوشرکت کی دعوت،ترجمان
  • بریکنگ :- اجلاس میں افغانستان کااعلیٰ سطح وفدشرکت کرےگا،ترجمان
  • بریکنگ :- اوآئی سی سیکرٹریٹ کےآفیشلزاجلاس کی تیاریوں کاجائزہ لیں گے،ترجمان
  • بریکنگ :- اوآئی سی وزرائےخارجہ کاغیرمعمولی اجلاس 1980میں ہواتھا،ترجمان
  • بریکنگ :- 41سال بعدپاکستان افغانستان پراوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس کی میزبانی کررہاہے
  • بریکنگ :- افغانستان کوامدادنہ پہنچائی گئی تومعاشی بحران جنم لےسکتاہے، ترجمان

'کیمبرج سے اے، او لیول کے بقیہ پیپرز کیلئے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کا کہا ہے'

Published On 26 April,2021 09:31 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اے، او لیول امتحانات کے بقیہ پیپرز لینے کے لئے کیمبرج سے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کا کہا ہے، پرامید ہوں کہ کیمبرج کا جلد مثبت فیصلہ آئے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیرتعلیم شفقت محمود نے امتحانات دینے والے طلبا وطالبات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کیے، برٹش کونسل انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی۔

 شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جو طلبہ اور ان کے والدین ابھی مطمئن نہیں ہیں وہ اکتوبر، نومبر میں ہونے والے امتحانات شرکت کرسکتے ہیں، اس کے لئے کوئی اضافی اخراجات نہیں لئے جائیں گے، وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ بقیہ پیپرز لینے کے لئے کیمبرج سے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کرنے کا کہا ہے، کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کومد نظر رکھے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کیمبرج کا جلد مثبت فیصلہ آئے گا۔