'ن لیگ نے سپریم کورٹ اور اس کے ججز پر حملے کئے، مخالفین کو سزائیں دلواتے رہے'

'ن لیگ نے سپریم کورٹ اور اس کے ججز پر حملے کئے، مخالفین کو سزائیں دلواتے رہے'

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ ظل سبحانی، اس کے چیلے اور جعلی راجکماری کو محترم ججز اور عدالتی احترام کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، ن لیگ کی جانب سے خود کو لوہے کے چنے کہہ کر ججز کو دھمکایا جاتا رہا، نہال ہاشمی جیسے درباریوں سے ججز، ان کی اولادوں کو مستقبل کی دھمکیاں دی جاتی رہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداروں کو دھمکانا اور اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کرنا کرپٹ ن لیگ کا وطیرہ ہے، سیسیلین مافیا کی ملکی اداروں میں موجود باقیات کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکیں گے، اداروں کو گاڈ فادر کے تسلط سے آزاد کرنا تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے۔