اسلام آباد، بالائی سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

اسلام آباد، بالائی سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

پنجاب میں آج ڈیرہ غازی خان، میانوالی، سرگودھا، بہاولپور میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان میں قلات، لسبیلہ، خضدار، ژوب میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ پشاور، کوہاٹ، بنوں میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔