وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔ عمران خان نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار، مارگلہ روڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے احساس ریڑی بان مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعظم خود گاڑی چلا کر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پہنچے، انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے بات چیت کی اور ان کا حال احوال بھی پوچھا۔