راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری مکمل، بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری مکمل، بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) شعیب کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی اننان قمر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اے ڈی سی جی کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کو اے ڈی سی آر راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تبادلے رنگ روڑ سکینڈل کی تحقیقات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی کو بھی اسی وجہ سے پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے۔