اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت اور انتہاپسندی کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنے بیان میں کہا کہ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارجیت آج پانچویں روز بھی جاری ہے، عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیل اب تک 140 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا، مسلمان ملکوں کو اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔