کورونا سے مزید 76 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 2 ہزار 379 نئے کیسز رپورٹ

Published On 16 May,2021 09:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ملک بھر میں مزید 76افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران 2ہزار 379نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا کے وار جاری، ملک بھر میں مزید 76 افراد دم توڑ گئے جبکہ 2ہزار 379نئے کیسز رپوٹ ہوئے، مثبت کیسز کی شرح 7اعشاریہ آٹھ دو رہی۔

 این سی او سی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے۔ چوبیس گھنٹے میں 30ہزار 402 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 6لاکھ 8 ہزار 819 ہو گئی۔

ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 88 ہزار 768 تک پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد
8 لاکھ 77 ہزار 130ہو گئی ہے۔

 

Advertisement