وزیراعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں سونپ دیں

وزیراعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں سونپ دیں

وزیراعظم عمران کی جانب سے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں جس کے بعد ڈاکٹر معید یوسف کو وفاقی وزیر کے برابر اختیارات حاصل ہوں گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف مشیر قومی سلامتی کے طور پر خدمات انجام دیں گے، ڈاکٹر معید یوسف کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔