کورونا کی تیسری لہر کا قہر، مہلک وائرس مزید 104 جانیں لے گیا

کورونا کی تیسری لہر کا قہر، مہلک وائرس مزید 104 جانیں لے گیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 256 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 29 ہزار 913، سندھ میں 3 لاکھ ایک ہزار 247، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 609، بلوچستان میں 24 ہزار 64، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 439، اسلام آباد میں 79 ہزار 552 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 360 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ 52 ہزار 339 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 771 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 99 ہزار 951 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 549 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 104 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 856 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 563، سندھ میں 4 ہزار 835، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 827، اسلام آباد میں 735، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 519 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔