شاہ محمود فلسطین امن مشن پر نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب شیڈول

شاہ محمود فلسطین امن مشن پر نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب شیڈول

نیویارک میں پاکستانی سفارتخانے میں عشائیہ دیا گیا، جس میں صدر جنرل اسمبلی، ترکی، فلسطین، تیونس کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے شرکت کی۔

شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی جارحیت کے شکار خطے کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے انسانی المیے کے تدارک کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔