کورونا کا پھیلاؤ: پنجاب اور کے پی میں 2 روزہ لاک ڈاؤن، کاروباری سرگرمیاں بند

کورونا کا پھیلاؤ: پنجاب اور کے پی میں 2 روزہ لاک ڈاؤن، کاروباری سرگرمیاں بند

لاہور میں ہفتہ وار لاک ڈاؤن کے پہلے روز مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیاں بند ہیں جبکہ ہال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ سمیت شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹس اور دکانیں بھی بند ہیں

جڑواں شہروں راولپنڈی میں بھی بازار بند رہے۔ جس کے باعث کاروباری مراکز اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں تاہم میڈیکل سٹور اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں۔

فیصل آباد میں صورتحال مختلف دکھائی دی، لاک ڈاؤن کے باجود شہر میں شٹر ڈاؤن کر کے کاروبار جاری رہا جبکہ شہر میں ہوٹلز بھی کھلے رہے۔

پشاور میں بھی دو رز کے لئے کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔