وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وبا کے باعث پیدا ہونے والی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ این سی او سی حکام کورونا کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے عمل کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔