کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی

کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق، مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی

جان کے دشمن کورونا کے وار جاری، ملک بھر میں مزید 71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی۔ مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ سات ایک فیصد رہی۔ این سی او سی کے مطابق ایک ہزار 771 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے۔ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 22 ہزار 824 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 57ہزار 336ہے جبکہ 8 لاکھ 44 ہزار 638 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 40 ہزار 110، سندھ میں 3لاکھ 18ہزار 579، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 822، اسلام آباد میں 81ہزار 257، بلوچستان میں 25ہزار 218،آزاد کشمیر میں 19ہزار 250 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 588 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔