سیاسی جماعتیں کورونا صورتحال پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں: سعید غنی

Published On 06 June,2021 03:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کہتے ہیں سیاسی جماعتیں کوروناصورتحال پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، ہمارا ٹارگٹ تین ماہ میں ایک کروڑ 80 لاکھ لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں اور خود کو ویکسینیٹ کروائیں۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کراچی کے علاقے بہادر آباد کے نجی ہسپتال میں بھی کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کردیا، میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ عوامی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت سندھ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ، ہمارا ٹارگٹ تین ماہ میں 18 ملین لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے۔

سعید غنی نے کہا عوام کو زیادہ سے زیادہ ویکسینیٹ کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹرز سے بھی کام لے رہے ہیں، ہم مربوط حکمت عملی کے تحت کراچی میں ویکسینیشن کے عمل کو بڑھارہے ہیں عوام کو ساتھ دینا چاہئیے۔
 

Advertisement