'تحریک انصاف میری جماعت، ملک کی ترقی کیلئے مل جل کر محنت کرینگے'

Published On 19 June,2021 10:23 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) سینئر رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری جماعت ہے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر محنت کریں گے۔

ماڈل ٹاؤن میں سینئر صحافیوں اور کالم نگاروں سے ملاقات میں انہوں نے مزید کہا کہ جن پار لیمنٹیرین اور دوستوں نے میرا ساتھ دیا، ان کی محبت مجھ پر قرض ہے، ملک کی مٹی سے پیار ہے اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اور سید شعیب شارق کی میزبانی پر جہانگیر ترین نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سینئر صحافیوں سے ملاقات میرے لیے اعزاز ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
 

Advertisement