لگتا ہے بلاول بھٹو کو کشمیر میں اپنی پارٹی پوزیشن کا پتا ہی نہیں، فواد چودھری

لگتا ہے بلاول بھٹو کو کشمیر میں اپنی پارٹی پوزیشن کا پتا ہی نہیں، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بلاول اور مریم نواز الیکشن مہم میں چلا چلا کر پاگل ہو گئے، بعد میں ان پر انکشاف ہوا کہ ان کی جماعتوں کے ٹکٹ پر ایک تہائی امیدوار بھی انتخاب نہیں لڑ رہے تھے۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پیپلز پارٹی کے 8 امیدوار الیکشن کی ریس میں ہیں، بلاول کی گفتگو سے لگتا ہے ان کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتا ہی نہیں ہے۔