ملتان: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ کو اڈے دینے سے انکار ہم نے ملکی مفاد میں کیا، آئندہ بھی فیصلے ملکی مفاد کو سامنے رکھ کر کریں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیٹیف کے حوالے سے موقف پوری قوم سکے سامنے رکھ دیا، مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات کی اور انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا، بھارت فیٹیف کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہا ہے، فیٹیف ایک تکنیکی فورم ہے، اسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیئے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں فیٹیف کی جانب سے دیئے گئے پروگرام پر عمل کیا، نئی قانون سازی کی، 14 قوانین میں ترمیم کی۔