شاہنوازبھٹو شہید سچے جمہوریت پسند تھے، آمروں کیخلاف مزاحمت کی: آصف زرداری

شاہنوازبھٹو شہید سچے جمہوریت پسند تھے، آمروں کیخلاف مزاحمت کی: آصف زرداری

شہد شاہنواز بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ قوم مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو سلام کرتی ہے جنہوں نے اپنا گلشن ملک اور قوم پر قربان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی سیاسی تاریخ میں بھٹو خاندان کی قربانیوں جیسی کوئی مثال نہیں ملتی، ملک میں جمہوریت کا روشن سورج گڑھی خدا بخش بھٹو کے قبرستان سے خون کی لالی کے ساتھ طلوع ہوتا ہے۔