کورونا کا پھیلاؤ تیز: مہلک وائرس مزید 37 جانیں لے گیا، 2145 نئے مریض

Published On 20 July,2021 09:05 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 145 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 51 ہزار، سندھ میں 3 لاکھ 58 ہزار 176، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار 962، بلوچستان میں 29 ہزار 190، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 510، اسلام آباد میں 84 ہزار

842 جبکہ آزاد کشمیر میں 22 ہزار 192 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار 282 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 805 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 21 ہزار 95 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 697 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 37 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 892، سندھ میں 5 ہزار 737، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 391، اسلام آباد میں 787، بلوچستان میں 319، گلگت بلتستان میں 120 اور آزاد کشمیر میں 602 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 

Advertisement