پی ٹی آئی حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے جا رہی ہے: فردوس عاشق

Published On 20 July,2021 12:03 pm

لاہو: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے جا رہی ہے، پنجاب کا چپہ چپہ ترقی و خوشحالی کا منظر پیش کرے گا۔

معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شوباز حکومت نے قوم کو زیور تعلیم سے محروم رکھنے کیلئے شعبہ تعلیم کیساتھ کھلواڑ کیا، پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت قوم کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے پنجاب بھر میں یونیورسٹیوں کا جال بچھا رہی ہے، پنجاب میں 12 نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

 

Advertisement