عید کے موقع پر کشمیری بھائیوں اور فوجی جوانوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں: چودھری شجاعت

عید کے موقع پر کشمیری بھائیوں اور فوجی جوانوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں: چودھری شجاعت

چودھری برادران نے نماز کے اجتماع میں ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی، چودھری شجاعت حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام عید کا تہوار مناتے ہوئے کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھیں، کورونا کی چوتھی لہر سر اٹھا رہی ہے، احتیاط اور ویکسین لگوانے سے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو شریک کیا جائے۔