مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلستان علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر آنے سے روکنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔
چیف سیکرٹری نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو انتخابات تک آزاد کشمیر کا دورہ کرنے سے روکا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانےکا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن حکام نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی آزاد کشمیر میں جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقاریر پر پابندی عائد کر دی تھی۔