آزاد کشمیر کے عوام بھی آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے: عثمان بزدار

آزاد کشمیر کے عوام بھی آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے: عثمان بزدار

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائے گی، مخالف جماعتوں کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا، ان کے چہروں پر مایوسی عیاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل لوٹنے والوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آج بھی کریں گے۔