پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ انتخابات سے تین نشستیں زیادہ لے کر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔