تازہ ترین
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 20 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 29 ہزار 97ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 58 ہزار 334 کوروناٹیسٹ کیےگئے
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید 7586 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 13 فیصدرہی،این سی اوسی

پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کیلئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیدی

Published On 27 July,2021 08:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کیلئے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں واضح کر دیا گیا ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر پی آئی اے فضائی میزبانوں کے ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کی صورت میں نادرا کا سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ حکومتی ہدایات کے تحت یکم اگست سے بغیر سرٹیفکیٹ کے حامل فضائی میزبانوں کی اندرون ملک پرواز پر تعیناتی نہیں کی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کورونا ویکسین کی صرف ایک ڈوز کی صورت میں 1166 سے جاری میسج پیش کرنا بھی ضروری ہوگا۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل پروازوں کے میزبانوں کے ٹرمینل بلڈنگ میں غیر ضروری نقل وحرکت کی بھی ممانعت ہوگی۔ بین لاقوامی پروازوں کے میزبانوں کی جانب سے خلاف ورزی پر ان پر بھی جرمانہ عائد ہوگا۔ خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم تنخواہ سے کاٹ کر انضباطی کارروائی بھی کی جائے گی۔