کورونا کی صورتحال سنگین: مہلک وائرس مزید 40 جانیں لے گیا، 4858 نئے مریض

کورونا کی صورتحال سنگین: مہلک وائرس مزید 40 جانیں لے گیا، 4858 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 858 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 57 ہزار 735، سندھ میں 3 لاکھ 85 ہزار 414، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 44 ہزار 848، بلوچستان میں 30 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 212، اسلام آباد میں 88 ہزار 93 جبکہ آزاد کشمیر میں 24 ہزار 891 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 8 ہزار 532 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار 414 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 43 ہزار 20 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 441 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 462 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 67، سندھ میں 6 ہزار 21، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 468، اسلام آباد میں 803، بلوچستان میں 328، گلگت بلتستان میں 147 اور آزاد کشمیر میں 628 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔