کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 67 جانیں لے گئی، 4745نئے مریض

کورونا کے وار برقرار: چوتھی لہر مزید 67 جانیں لے گئی، 4745نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 61 ہزار 458، سندھ میں 3 لاکھ 94 ہزار 748، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 26، بلوچستان میں 30 ہزار 967، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 551، اسلام آباد میں 89 ہزار 569 جبکہ آزاد کشمیر میں 26 ہزار 86 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 63 لاکھ 36 ہزار 171 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 981 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 54 ہزار 711 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 157 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 702 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 141، سندھ میں 6 ہزار 126، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 507، اسلام آباد میں 809، بلوچستان میں 330، گلگت بلتستان میں 150 اور آزاد کشمیر میں 639 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔